Monday, 10 December 2018

سبزیوں کے فوائد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

                  ·•☆🕋☆•·   ▁▂▃★━╯﷽╰━★▃▂▁
•════•✭🌲✭•════• 
*الحمدللہ رب العالمین*
✾••••••••••••✾✽✾•••••••••••••✾
*الصلاۃ والسلام علی سید المرسلین*
        ︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽︽
         *📚✧​🍂  ﷽  🍂✧​📚*
        ︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾︾
─•••─↠❁✿🌷✿❁↞─•••─
 ☘    ↷منجانبــــ↶   ☘
*✍ محمد مسعود افغانی☝ آپ کی دعاؤں کا طالب* 
👈 راہ ھدایت میڈیا
91-7983921141📲  ℡
─•••─↠❁✿🌷✿❁↞─•••─
╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟  ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼

*🌹 سردیوں کی سوغات چقندر کھائیں‘ خون بنائیں: 🌹*
گہرے سرخ رنگ کی یہ سبزی نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ کئی امراض اور طبی کیفیات میں بھی بہت مفید ہے۔ ایران میں چقندر کا گرم رس بہت مقبول ہے۔ آئر لینڈ میں ساحلی علاقوں کے لوگ نہ صرف اس کے پتے بہت شوق سے کھاتے ہیں بلکہ وہاں اسے ڈنٹھل سمیت پکاکر کھانے کا بھی رواج ہے۔

🌹زہریلے مادوں کا اخراج :🌹
انسانی جسم کو مسلسل آلودگی، بیکٹیریا اور دیگر ٹاکسنز کا سامنا رہتاہے۔ جنہیں جسم سے نکالنے کے لئے جگر میں ایک قدرتی نظام موجودہے۔
چقندر کھانے سے فاسد مادے قدرتی طور پر جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ نہ صرف اس کے پتے کارآمد ہیں بلکہ جوس بھی مفید ہے۔ جو قوتِ مدافعت کو بھی بحال کرتا ہے۔ اس کی مناسب خوراک سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں:

*🌹خون کی کمی کے شکار🌹*
مریضوں کے لئے ایک نعمت
خون بنانے میں مددگار :اس میں موجود اجزاء فولک ایسڈ اور وٹامن سی خون بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اس لئے خون کی کمی کے شکار افراد اسے اپنی روزمرہ کی سلاد میں ضرور شامل کریں اور کوشش کریں کہ اسے کچا کھائیں تاکہ اس سے بھرپور غذائیت حاصل کرسکیں۔

آئرن کی کمی :
جسم میں آئرن کی کمی والے افراد اسے کھاسکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی ان کے جسم میں آئرن کو جذب کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

*🌹 قبض سے نجات :" 🌹*
چقندر کھانے سے آنتوں میں تحریک ہوکر اجابت آسانی سے وقوع پذیر ہوتی ہے۔ اسے سلاد کی طرح یا پکا کر روزانہ کھایا جائے تو قبض نہیں رہتا۔ جو لوگ پرانے قبض کا شکار ہوں‘ انہیں چاہئے کہ روزانہ رات کو سوتے وقت چقندر کا جوشاندہ ایک گلاس ضرور پی کر سوئیں۔ اس میں فائبر کی بھرپور مقدار کی وجہ سے ان کا قبض ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جاتا رہے گا۔

*🌹 صاف اور نکھرا چہرہ :🌹*
چقندر کا جوس چہرے کے داغوں اور چھائیوں کو دورکرتا ہے۔ ایک چقندر کاٹ کر پانی میں ابال لیں۔ پھر یہ پانی روئی پر لگاکر داغوں پر اچھی طرح لگائیے اور پانچ سات منٹ بعد منہ دھولیجئے۔ چند روز تک ایسا کرنے سے دھبے کم ہوجائیں گے۔ اگر چہرہ کی جلد زیادہ خراب ہو تو چقندر پتوں سمیت ابالیں اور اس کے پانی سے جلد کو دن میں دوبار دھوئیں۔ اس سے جلد میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ کیل مہاسے اور پھنسیاں بھی دور ہوجائیں گی۔

*🌹 صحت مند دماغ : 🌹*
چقندر میں موجود نائٹریٹس (nitrates) ہمارے جسم میں جاکر ٹائٹرک ایسڈ (nitric acid ) بناتے ہیں جو خون کی نالیوں کو کشادہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہمارے دل و دماغ کو آکسیجن سے بھرپور خون مہیا ہوتا ہے اور یوں نہ صرف دماغ تازہ دم رہتا ہے بلکہ ذہنی تناؤ ¿ کا بھی کم شکار ہوتا ہے۔

* 🌹ہائی بلڈ پریشر : دل کے مریض🌹*
چقندر کا جوس ہائی بلڈ پریشر ‘ شریانوں کی بندش‘ دل کی تکالیف اور پھولی ہوئی وریدوں کا اچھا علاج ہے۔ جن لوگوں کو بلڈپریشر کی شکایت ہو ‘انہیں چاہئے کہ اس کا جوس خاص طور پر استعمال کریں۔ کچھ لوگ گاجر کے جوس میں چقندر کا جوس ملا کر پیتے ہیں۔ یہ بھی فائدہ مند ہے۔ دل کے مریضوں کے لئے اسے نہایت مفید پایا گیا ہے۔

* 🌹سر میں خشکی اورسکری 🌹:*
خوبصورت ، صحت مند اور لمبے بال ہر لڑکی کا خواب ہوتے ہیں۔ بالوں کی صحت کےلئے چقندر بہت فائدہ مند ہے۔ اگر آپ سر میں خشکی کی وجہ سے پریشان ہیں توایک عدد چقندر چھلکے سمیت کاٹیں اور اسے پتوں سمیت پانی میں ابال لیں۔ پھر اس پانی کو اچھی طرح سر میں ملیں ۔ہفتے میں دوبار یہ عمل کرنے سے خشکی ختم ہوجائے گی۔ بالوں میں خشکی کی اصل وجہ سر کی جلد کا چکنا ہوجانا ہے۔ ایسے میں وہ فضا میں موجود آلودگی کو اپنی طرف کھینچتی ہے جس کے نتیجے میں سر کی جلد پر مٹی اور آلودگی کی تہہ بیٹھ جاتی ہے جو خشکی کی شکل میں نمودار ہوتی ہے۔ چقندر کے پتوں میں فولک ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو سر میں موجود خشکی کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے میں مفید :
وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد چقندر کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنائیں کیونکہ اس میں کیلوریز کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے جو وزن کو برقرار یا اسے کم کرنے میں مفید ہے۔

*🌹گزارش🌹*
گہرے رنگ والے پھل اور سبزیاں ہمیشہ کچی کھائیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ انہیں پکانے یا زیادہ ابالنے سے بھی گریز کریں ورنہ ان میں موجود بہت سے غذائی اجزاء ضائع ہوجائیں گے۔
یہ سبزی سردیوں کی خاص سوغات ہے جسے کھانے سے آپ غذائیت کے ساتھ ساتھ حرارت بھی حاصل کرتے ہیں۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ جسم میں جمع شدہ فالتو مادوں کو جسم سے خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
چونکہ چقندر کا رنگ دیر پا ہوتا ہے اس لئے اسے کاٹتے وقت دستانے یا پلاسٹک کے لفافے سے ہاتھوں کو ضرور ڈھانپ لیجئے...!!!

─•••─↠❁✿🌷✿❁↞─•••─
 ☘    ↷منجانبــــ↶   ☘
*✍ محمد مسعود افغانی☝ آپ کی دعاؤں کا طالب* 
👈 راہ ھدایت میڈیا
91-7983921141📲  ℡
─•••─↠❁✿🌷✿❁↞─•••─

🌷🌷🌷کدو کے فوائد🌷🌷🌷
ڈاکٹر موشےڈیوڈ جو پولینڈ سے ہجرت کرکے اسرائیل میں آئے تھے، وہ پچھلے بائیس برس سے کدّو کے خواص پر تحقیق کررہے تھے۔ 2014  کے موسم گرما میں یہ تحقیق مکمل کرکے یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں پیش کی گئی۔ اس ریسرچ پیپر میں یہ انکشاف کیا گیا کہ کدّو ایک ایسی مکمل غذا ہے جس کی مثال کسی اور غذا میں نہیں ملتی۔ اگر ایک انسان روزانہ دو وقت کدّو کھائے تو اس کی غذائی ضروریات بالکل پوری ہوجاتی ہیں۔ کدّو میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو انسان کو ہر قسم کی بیماری سے بچا لیتے ہیں۔ کینسر اور ایڈز کے مریضوں کو تجرباتی طور پر ایک مہینہ کدّو کھلائے گئے تو وہ بالکل بھلے چنگے ہوگئے۔ کدّو کے جوہر سے ہر قسم کی بیماری کے علاج کی ویکسین تیار کرنے کا تجربہ بھی کیا گیا اور نتائج حیران کن تھے۔ کسی بھی بیماری کے آخری سٹیج کے مریض کو بھی کدّو ویکسین لگائی گئی تو وہ ایک دن کے اندر پوری طرح صحت مند ہوگیا